ظلم کرنے سے ظلم سہنا زیادہ بڑا گناہ ہے، میں حق اورسچ پر ہوں: علی ظفر - vid4live

Header Ads

ظلم کرنے سے ظلم سہنا زیادہ بڑا گناہ ہے، میں حق اورسچ پر ہوں: علی ظفر

گلوکار و اداکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع
گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ظلم کرنے سے ظلم سہنا زیادہ بڑا گناہ ہے، میں حق اورسچ پر ہوں جو حق پر ہوتا ہے وہ بن بلائے آجاتا ہے, مجھے بلایا نہیں گیا، خود پیش ہوا ہوں۔

میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام پر علی ظفر نے گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کی سربراہی میں میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں گلوکار علی ظفر پیش ہوئے جب کہ گلوکارہ غیر حاضر تھیں۔

گلوکار علی ظفر نے ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی ،اپنے خلاف مہم پر ایف آئی اے کو کیس دیا ہے،انہوں نے کہا کہ میشا کی وکیل جعلی اکاونٹس کو فالو اور ری ٹوئٹ کر رہی ہیں . ان کا کہنا تھا کہ حقائق یہ ہیں کہ منظم پلان سے ذاتی مفاد کیلئے مجھے ٹارگٹ کیاگیا۔

ذاتی مفاد کیلئے شریف آدمی پر الزام لگایا گیا ,الزام لگانے والے ذاتی مفاد کیلئے الزام لگا کر امیگریشن کیلئے درخواست دی اور خود کینیڈا چلے گئے ۔

گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع کے خلاف توہین کا کیس دائر کیے ایک سال ہوچکا ہے جبکہ میشا کا کیس برخاست ہوچکا ان کی اپیل بھی مسترد ہوچکی ،انہوں نے کہا کہ میرا کیس ہرجانے کا ہے ،ایک سال ہوگیا ،ہمارے گواہ 8 بار آچکے ،کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے تاکہ میرا سچ اور ان کا جھوٹ سامنے آئے۔

علی ظفرنے کہا کہ آج سے گواہوں کی جرح شروع ہوگئی ہے ،میشا کے گواہ عدالت آئیں اور عدالت کا سامنا کریں۔

اس موقع پر علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التواء کا شکار کر رہے ہیں۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.