جعلی اکائونٹس کے سہارے میرے خلاف ثبوت جمع کرائے جا رہے ہیں: علی ظفر - vid4live

Header Ads

جعلی اکائونٹس کے سہارے میرے خلاف ثبوت جمع کرائے جا رہے ہیں: علی ظفر

علی ظفر
معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میشا شفیع ذاتی عناد کی وجہ سے مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر نے لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مجھے ہدف تنقید بنا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میشا شفیق اپنے آپ کو دنیا کے سامنے ملالہ یوسفزئی بنا کر پیش کر رہی ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہونگی ، میں عدالت میں سچ بتا رہا ہوں جبکہ دوسری طرف جعلی اکائونٹس کا سہارا لے کر میرے خلاف عدالت میں ثبوت جمع کرائے جا رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ ایف آئی اے کس طرح ان جعلی اکاونٹس کو تحقیقات میں لا سکتی ہے ، یہ سب سمجھ سے بالاتر ہے ، میں نے بیس سال کے دوران صرف اپنے آرٹ کے ذریعے محبت پھیلائی ہے ۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.