سری لنکا خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زاہران کا تعلق بھارت سے نکلنے کا انکشاف - vid4live

Header Ads

سری لنکا خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زاہران کا تعلق بھارت سے نکلنے کا انکشاف

سری لنکا خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت سے نکلنے کا انکشاف
سری لنکا میں دھماکے کرنے والی دہشتگرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے بھی بھارت سے جاملے، جبکہ پاکستان پر دھماکوں کا الزام دھرنے کے بعد بھارتی حکام کو چُپ لگ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن ملٹری حکام نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش دھماکوں کے ماسٹرمائنڈ زاہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی اور زاہران ہاشمی نے کافی عرصہ جنوبی بھارت میں گزارا۔

ذرائع کے مطابق زاہران ہاشمی فیس بک کے ذریعے بھارتی نوجوانوں کے ساتھ رابطے میں تھا،زاہران ہاشم کے فیس بک پیچ کے سو سے زائد فالوورز سے تفتیش کی گئی، جس کے بعد ایسٹر حملے کے سرغنہ کا بھارتی نوجوانوں کے ساتھ رابطے کا سراغ ملا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سرکار دوسرے ممالک میں دہشت گردی کرانے کی ریاستی پالیسی پر گامزن ہے، بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن جاديو کا پکڑا جانا اس کی زندہ مثال ہے اپ بھارت دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.