اوینجرز سیریز کی جدائی لڑکی کو ہسپتال لے گئی - vid4live

Header Ads

اوینجرز سیریز کی جدائی لڑکی کو ہسپتال لے گئی

مارول سٹوڈیوز کی اوینجرز سیریز کی 22 ویں اور آخری فلم ریلیز ہوچکی ہے
مارول سٹوڈیوز کی اوینجرز سیریز کی 22 ویں اور آخری فلم ریلیز ہوچکی ہے جس نے باکس آفس پر کاروبار کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

اوینجرز پوری دنیا سے داد اور پیسے سمیٹ رہی ہے اور اپنے مداحوں کو الوداع کہہ کر افسردہ بھی کر رہی ہے لیکن چین میں ایک نوجوان لڑکی یہ فلم دیکھ کر اتنا روئی کہ اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق اوینجرز اینڈ گیم دیکھتے ہوئے چین میں ایک 21 سالہ لڑکی کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگئی اور اس نے رونا شروع کردیا ، لڑکی اتنا روئی کہ اس کی سانس اکھڑ گئی اور اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکی نے جب ایک بار رونا شروع کیا تو وہ اپنے آپ کو روک نہیں پائی اور اتنا روئی کہ اس کی سانس اکھڑ گئی اور ہاتھ پاﺅں ڈھیلے پڑگئے۔

حالت زیادہ خراب ہونے پر لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی سانسیں بحال کرنے کیلئے آکسیجن لگانا پڑی۔

خیال رہے کہ اوینجرز سیریز کی آخری فلم اینڈ گیم تین گھنٹے سے زائد دورانیے پر محیط ہے لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں مداح اسے دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔ بدھ کو اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک یہ فلم دنیا بھر سے 305 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.