امریکا میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک - vid4live

Header Ads

امریکا میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک

امریکا میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک ہو گئی
امریکی شہر سان ڈیاگو میں سفید فام قوم پرست شخص نے یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

سان ڈیاگو کے شمالی علاقے پووے میں 19 سالہ حملہ آور جان آرنسٹ نے یہودی عبادت گاہ میں اُس وقت فائرنگ کی جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع تھی۔

ملزم کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

پووے کے میئر اسٹیو واس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر نفرت انگیزی کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ مشکوک ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زبردست کام کیا جس پر مشکور ہوں۔

 



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.