مودی سرکار کی ایئرلائن کا سسٹم خراب، 115جہاز اڑ نہ سکے، مسافر پریشان
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی سرکاری ایئرلائن کے سافٹ ویئر میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک 155 پروازیں معطل ہوگئیں اور دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹس کے انتظار میں ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔
ترجمان ایئرانڈیا نے میڈیا کو بتایا کہ سافٹ ویئر سسٹم کے ’چیک ان‘ میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جسے معمول کے اپ ڈیٹس کے ذریعے دور کیا جا سکے گا تاہم اس عمل میں 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ کسی پرواز کو منسوخ نہیں کیا گیا تاہم پروازیں 8 گھنٹے کے لیے ملتوی کی گئی ہیں۔
دوسری جانب ایئرپورٹس پر پھنسے مسافروں نے ایئر انڈیا انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت پر سخت احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی، مسافروں نے عملے کے عدم تعاون کی شکایت کرتے ہوئے سہولیات کے فقدان کا شکوہ بھی کیا۔ ایئر انڈیا کی انتظامیہ کا کوئی بھی نمائندہ مسافروں کو مطمئن کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھا۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!