بغاوت کے شبہے میں 115 حاضر سروس فوجیوں کو دھر لیا گیا - vid4live

Header Ads

بغاوت کے شبہے میں 115 حاضر سروس فوجیوں کو دھر لیا گیا

ترکی میں بغاوت کے شبہے میں 115 حاضر سروس فوجی اہکاروں کو دھر لیا گیا
ترکی میں 115 حاضرسروس فوجی افسران اور اہل کاروں کو جلا وطن اپوزیشن رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے رکھنے کے شبہے میں حراست میں لے لیا گیا۔

ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے اور جلا وطن اپوزیشن رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے رکھنے پر 115 فوجیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والے تمام فوجی افسران و اہلکار حاضر سروس ملازمین ہیں۔

استنبول کے دفتر استغاثہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج کے مختلف شعبوں کے 210 اہلکاروں کے خفیہ آئمین کے توسط سے جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے کی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں جس کی روشنی میں تازہ کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک 3 کرنل، 8 میجرز اور درجنوں لیفٹیننٹ سمیت سیکڑوں فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے علاوہ ازیں مخالف جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنان اور عیسائی مشینری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی پادری کی گرفتاری و رہائی پر امریکا اور عراق کے درمیان تناؤ بھی پیدا ہوگیا تھا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.