روبینہ اشرف کی زندگی کے بارے میں اہم بیانات

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ میرا بنیاد تعلق لاہور سے ہے مگر میں نے زیادہ ڈرامہ سیریل کراچی سے کی ہیں ، میر ے سکول اورکالج کی تعلیم لاہور سے ہے اور میں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس سے گریجو یشن کررکھی ہے او ر میری فیملی بھی لاہور میں ہی ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی لاہور سنٹر سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور مجھے اپنے سب سے زیادہ پسندیدہ ڈراموں میں سے ’’پسے آئنہ ‘‘صرف اس لئے پسند ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سرکاری عہدے پر مکمل انداز میں اجاگر کیا گیا ۔
ڈرامہ سیریل پسے آئنہ میں نے پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا اور یہ پی ٹی وی کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ جب کسی خاتون کو اس طرح کا کردار دیا گیا ہو،
اس ڈرامہ میں جرم اور سزا کو موضوع بنایا گیا اور میں نے پولیس کی وردی پہن کر اس وردی کی عزت بھی رکھی جبکہ اس کے ساتھ میں نے پی ٹی وی سے متعدد ڈرامے کئے مگر بعدازاں کراچی شفٹ ہوگئی اور پھر وہاں پر ڈرامہ سیریلزکی ایک لمبی لائن میر ے حصے میں آگئی اور میں وہی کی ہوکر رہ گئی مگر جب بھی لاہور آتی ہوں تو اپنے پرانے دوستوں سے ضرور ملاقات کرتی ہوں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!