وزیراعظم کی زرعی برآمدات میں اضافے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں زراعت اور فوڈپراسیسنگ سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت اس شعبے کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے صوبائی حکومتوں کوتمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔
زیراعظم نے زرعی شعبے کومزید مستحکم کرنے کے لئے صوبوں سے ایک ہفتے کے اندر سفارشات طلب کیں۔ انہوں نے زراعت کے فروغ کے لئے چین اور دوسرے ملکوں سے ٹیکنالوجی اور دیگر معاونت کے سلسلے میں بھی سفارشات دینے کوکہا۔
عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو زرعی برآمدات میں اضافے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!