ذیابیطس کے شکار پاکستانی افراد کو مدد دینے والی ایپ
لیکن اب پاکستانیوں کو بہتر طرز زندگی گزارنے کے اصول اور ذیابیطس سے بچاؤ کے ممکنہ طریقہ کار بتانے کے لیے ایک ایپلی کیشن سامنے آئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے ذیابیطس کے شکار افراد نہ صرف گھر بیٹھے اپنا ٹیسٹ کر سکیں گے، بلکہ یہ ایپ ان افراد کو بہتر طرز زندگی گزارنے کے اصول بھی بتائے گی۔
جی ہاں، کراچی کی کمپنی ’میڈ ورکس‘ نے ایک ایسی ایپلی کیشن اور اسمارٹ کٹ تیار کی ہے جو ذیابیطس کے شکار افراد کو معاونت فراہم کرے گی۔
میڈ ورکس نامی یہ ایپلی کیشن دراصل ’گلوکو سیج‘ نامی ایک اسمارٹ کٹ کے ذریعے کام کرتی ہے، جس سے مریض گھر بیٹھے کہیں بھی اپنا ذیابیطس کا ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیسٹ کرنے والے افراد اپنی رپورٹس آن لائن ڈاکٹرز کو بھیجنے سمیت اپنے کسی بھی دوست کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن اور اسمارٹ کٹ سے ذیابیطس کے شکار افراد اپنے خون کا ٹیسٹ کرنے سمیت ذیابیطس سے متعلق دیگر اہم معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اگر کوئی بھی شخص اس میں اپنا پروفائل بنا کر اس میں اپنے مرض، اپنے استعمال کی دوائیوں اور ایکسرسائیز کی معلومات شامل کرے تو ایپلی کیشن انہیں رمائنڈر کے ذریعے بر وقت ایکسر سائیز کرنے اور دوا لینے کا پیغام بھی بھیجتی ہے۔
مڈ ورکس کی یہ ایپلی کیشن ایک اسمارٹ کٹ کے ذریعے کام کرتی ہے اور یہ کٹ اب ملک کے مختصر میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہے۔ اس ایپلی کیشن کی اسمارٹ کٹ کو ’گلوکو سیج‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں خون کے قطرے نکالنے اور انہیں ٹیسٹ کرنے والے انتہائی چھوٹے آلات سمیت ایک ایسی کٹ بھی ہے جس پر خون کے قطرے رکھے جاتے ہیں۔
اسی کٹ کو کسی بھی اسمارٹ فون سے منسلک کیا جاسکتا ہے، اس کٹ کے آلات کے ذریعے ہی ایپلی کیشن سے منسلک ہونے سمیت خون کے ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ کٹ پر خون کے قطرے رکھنے کے 10 سیکنڈز کے اندر ہی ایپلی کیشن ذیابیطس کا ٹیسٹ رزلٹ فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی ایپ رزلٹ کو گرافکس کی شکل میں ظاہر کرتی ہے، جس سے نتائج کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔
اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے، تاہم اس ایپ سے منسلک ہونے کے لیے ’گلوکو سیج‘ نامی کٹ کو 2700 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ذیابیطس ٹیسٹ کے نتائج پاکستانی طریقہ کار اور ڈیٹا کی مدد سے ہی فراہم کرتی ہے جس سے نتائج کے غلط ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!