طلاق شدہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے: متھیرا
ماڈل اور وی جے متھیرا اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔ حال ہی میں ایک صارف نے متھیرا کو اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’’اب یہ تو زیادہ دکھاوا ہورہا ہے، ہمیں معلوم ہے آپ بہت خوبصورت اور نٹ کھٹ ہیں لیکن آپ طلاق شدہ بھی ہیں۔‘‘
جس کے جواب میں متھیرا نے خود پر طلاق شدہ کا لیبل لگانے والوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا کہ’’طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں ہے، اب طلاق شدہ کے لفظ کو بند ہوجانا چاہیے، ہر لڑکی کو اورطلاق یافتہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے لہٰذا خود بھی جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔‘‘
Being divorced is no sin.. this taboo of the word talaqshuda should stop.. every girl has a right to live!! So live and let live pic.twitter.com/ZqIsF92iJn
— Mothira (@IamMathira) January 28, 2019
تاہم اس ٹوئٹ سے قبل متھیرا نے اس صارف کو ٹوئٹر پرجواب دیتے ہوئے کہا تھا’’بہت افسوس کی بات ہے آپ جیسے مرد اس معاشرے کا حصہ ہیں، اس میں شرم کی کیا بات ہے اگر کوئی عورت طلاق یافتہ ہے، آپ کو لگتا ہے طلاق یافتہ خاتون اچھے کپڑے نہیں پہن سکتی اور نا ہی زندگی کا لطف اٹھا سکتی ہے۔
آپ کے خیال میں مجھے صرف سفید لباس پہن کر گھومنا چاہیے۔ جناب بہتر ہوگا آپ اس طرح کی سوچ کو ختم کردیں اور خواتین کی عزت کریں چاہے وہ شادی شدہ ہو، غیر شادی شدہ یا طلاق یافتہ ہو۔‘‘
واضح رہے کہ متھیرا نے کئی برس پنجابی گلوکار اور ڈی جے فلنٹ کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ برس طلاق لے لی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!