فاقی وزرا ملک میں عدم استحکام کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں: سعید غنی - vid4live

Header Ads

فاقی وزرا ملک میں عدم استحکام کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں: سعید غنی

سعید غنی نے پی ٹی آئی کی طرف سے سندھ حکومت پر دباؤ کے حوالے سے بھی بات کی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مرغیوں کی افزائش نسل تو نہیں کر سکی لیکن وہ گدھوں کی افزائش نسل میں ضرور کامیاب ہوجائے گی کیونکہ وہ گدھوں کے معاملے میں خود کفیل ہے۔

آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ملکی استحکام کے لیے سیاسی استحکام لازمی ہے، لیکن موجودہ وفاقی وزرا ملک میں عدم استحکام کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے طے کیا ہوا ہے کہ وہ اس 'نئے پاکستان' میں عوام کو مزہ چکھائیں گے اور وہ نہیں چاہتے کہ اس ملک کے غریب لوگ حج جیسی سعادت حاصل کریں، یہی وجہ ہے کہ اس نے اس سال عازمین حج کے لیے کوئی سبسڈی نہیں دی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ 'یہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اگر میں یہ کہوں تو بجا ہوگا کہ انہیں اس پر شرم آنی چاہیے، کیونکہ انہوں نے پہلے ہی اس ملک کے عوام کو گیس، بجلی، ڈالر اور دیگر مہنگائی کے سونامی میں دھکیلا ہوا ہے اور اب اس شرعی فریضے کی ادائیگی سے بھی عوام کو دور کی جارہا ہے۔'

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سندھ حکومت پر دباؤ کے سوال کے جواب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ 'ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی ہم دباؤ لینے والی جماعت ہیں، ہم مطمئن ہو کر صوبہ سندھ کی حکومت کو چلا رہے ہیں اور ہمیں ان سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔'

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے سیاست میں ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'وہ ضرور اپنا شوق پورا کریں اور گورنر شپ چھوڑ کر پارلیمنٹ میں آئیں، لیکن گورنر ہاؤس جو کہ قانونی اور آئینی طور پر کسی بھی صوبائی حکومت کے تابع ہوتا ہے وہاں بیٹھ کر اپنی سیاسی جماعت کے دفتر کے طور پر گورنر ہاؤس کو چلانا غیر آئینی ہے اور میں سندھ حکومت اور اسمبلی سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔'

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کے رویے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 'اگر میں یہ کہوں کہ یہ پڑھے لکھے جاہل ہیں، تو غلط نہ ہوگا اور ان کی نااہلی کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔'

عدلیہ کی جانب سے کراچی میں عمارتوں کو مسمار کرنے کے بیان پر توہین عدالت کا نوٹس ملنے کے حوالے سے سعید غنی نے کہا کہ 'مجھے تاحال کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی میں نے کوئی توہین عدالت کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں عدلیہ کا احترام کرنا جانتا ہوں لیکن میں عمارتوں کو توڑنے کے حوالے سے آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں کہ ایسا کرنا ناممکن ہے اور اگر مجھے کہا گیا کہ میں ان عمارتوں کو مسمار کراؤں تو میں اپنا استعفیٰ تو دے سکتا ہوں لیکن یہ کام نہیں کروں گا۔'

وفاقی حکومت کے بعد اب خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے گدھوں کی افزائش نسل کرنے کی خبروں کے حوالے سے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ 'یہ مرغیوں کی افزائش نسل تو نہیں البتہ گدھوں کی افزائش نسل میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے کیونکہ تحریک انصاف میں گدھوں کی کمی نہیں ہے اور یہ اس میں خود کفیل ہیں۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.