سام سنگ 8K ٹی وی چپس بیزل ختم - vid4live

Header Ads

سام سنگ 8K ٹی وی چپس بیزل ختم

8K ٹی وی سیٹ میں 4K کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ بینڈ وڈتھ کی ضرورت ہوتی ہے
ایک سادہ سی چپ 8K ٹی وی عام عوام کی پہنچ میں لا سکتی ہیں۔ سام سنگ نے ایک ایسی ہی چپ بنائی ہے۔

سام سنگ نے نئی سنگل ڈسپلے ڈرائیور آئی سی چپ متعارف کرائی ہے۔

4 جی بی پی ایس بینڈ وڈتھ کے ساتھ یہ 8K امیجیز کو 8K ڈسپلے پینل پر ٹرانسمنٹ کر سکتی ہے اور اس کے لیےمزید آلات کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

اس چپ سے ٹی وی میں بیزل کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

فی الوقت ٹی وی بیزل میں ہی تمام الیکٹرونکس آلات چھپے ہوتے ہیں لیکن سام سنگ کی چپ حقیقت میں آل ڈسپلے ٹی وی سیٹ کی تیاری کے لیے مدد گار ہوگی۔

8K ٹی وی سیٹ میں 4K کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ بینڈ وڈتھ کی ضرورت ہوتی ہے۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ نئی چپ ڈیزائن کو سادہ بنانے کے علاوہ ڈسپلے کےسسٹم کی کارکردگی کو بھی بہت حد تک بڑھاتی ہے۔

بہت سی کمپنیاں 8K ڈسپلے بنانےکی تیاریاں کر رہی ہیں تو کئی کمپنیاں ایسے ڈسپلے بنا بھی چکی ہیں۔

سونی نے صارفین کے لیے 8K ٹی وی پیش بھی کر دیا ہے۔

جاپانی کمپنیاں 8K ٹی وی کی تیاری کے لیے خاصی فعال ہیں۔

2020 میں ہونے والا ٹوکیو اولمپک 8K میں براڈ کاسٹ کیا جائے گا۔

سام سنگ کی چپ سے بنائے گئے بیزل فری 8K ٹی وی دیکھنے میں دیوار میں کھڑکی کی طرح لگیں گے لیکن ایسے ٹی وی کی تیاری میں کافی عرصہ لگ سکتا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.