کمبوڈیا میں ایک ہزار سے زائد ہاتھی دانتوں کی کھیپ ضبط - vid4live

Header Ads

کمبوڈیا میں ایک ہزار سے زائد ہاتھی دانتوں کی کھیپ ضبط

کمبوڈیا میں ایک ہزار سے زائد ہاتھی دانتوں کی کھیپ ضبط
کمبوڈیا میں افریقی ہاتھی کے 1 ہزار سے زائد دانتوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا کے نوم پنہ پورٹ پر موزمبیق سے خفیہ طور پر بھیجے جانے والے 1 ہزار 23 ہاتھی دانت ضبط کرلیے گئے جن کا وزن 3.2 ٹن کے لگ بھگ ہے۔ یہ کمبوڈیا کی تاریخ میں پکڑی جانی والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

ہاتھی کے دانتوں کی کھیپ کو امریکی ایمبیسی سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر پکڑا گیا، ہاتھی کے دانتوں کو بڑی مہارت کے ساتھ ایک کنٹینر میں ماربل کے پتھروں سے ڈھانپ کر چھپایا گیا تھا۔ موزمبیق سے آنے والی شپمنٹ گزشتہ برس سے پورٹ پر موجود تھی۔

پکڑی جانی والی کھیپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ تمام تر پابندیوں کے باوجود ہاتھی دانت کی فروخت کا کام عروج پر ہے اور ہاتھی کی معدوم ہوتی نسل کو بچانے کے لیے اب تک اُٹھائے گئے اقدامات ناکافی ثابت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہاتھیوں کے پسندیدہ مقام افریقا میں بھی ہاتھی کی نسل کو معدومی کا سامنا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ہاتھی کے دانتوں کی فروخت ہے۔ موزمبیق ہاتھی کے دانتوں کی اسمگلنگ کے لیے سب سے زرخیز جگہ ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.