صیہونی حکومت کےاقدامات کا جائزہ لینے کے لئے عرب لیگ کا اجلاس - vid4live

Header Ads

صیہونی حکومت کےاقدامات کا جائزہ لینے کے لئے عرب لیگ کا اجلاس

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس تشکیل پایا۔
رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سعید ابو علی نے اجلاس کے آغاز میں اپنے خطاب میں اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے بیت المقدس کو باضابطہ طور پر تسلیم کئے جانے پر سخت خبردار کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطینی امنگوں کا مسئلہ عرب لیگ کا اہم ترین موضوع بنا رہے گا۔

انہوں نے فلسطینی قوم کی استقامت کی تقویت میں عرب لیگ کے کردار کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔ عرب لیگ نے سفارت خانوں کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے بارے میں برازیل اور آسٹریلیا کو بھی خبردار کیا۔

اس سے قبل اس اجلاس کی تشکیل کے لئے فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے وزیر خارجہ ریاض الملکی نے مطالبہ کیا۔ ریاض الملکی نے اس سے قبل کہا کہ عرب لیگ کے منگل کے روز کے اجلاس میں فلسطین، ایک قرارداد کا مسودہ بھی پیش کرے گا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.