فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے ممتاز اداکار علی اعجاز انتقال کرگئے
فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے ممتاز اداکار علی اعجاز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
انتقال کے وقت علی اعجاز کی عمر 77 برس تھی، وہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا اور ایک مقامی نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
اداکار علی اعجاز کو 12،13 سال قبل فالج بھی ہوا تھا۔
علی اعجاز نے 1961ء میں فلم 'انسانیت' سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
ان کی دیگر مشہور فلموں میں 'سالا صاحب' اور 1979 میں ریلیز ہونے والی سماجی فلم 'دبئی چلو' شامل ہے۔
اداکار علی اعجاز مزاحیہ ہیرو کے طور پر بہت مقبول ہوئے۔
فلموں کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے بھی شہرت حاصل کی، ان کے مشہور ڈراموں میں 'خواجہ اینڈ سنز'، 'کھوجی' اور 'شیدا ٹلی' شامل ہیں۔
علی اعجاز نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!