اسمارٹ فون ایک بار چارج کیے جانے کے بعد ایک ہفتے تک چل سکتا ہے؟ جی ہاں - vid4live

Header Ads

اسمارٹ فون ایک بار چارج کیے جانے کے بعد ایک ہفتے تک چل سکتا ہے؟ جی ہاں

اسمارٹ فون
ایسا اسمارٹ فون لینا کون پسند نہیں کرے گا، جو ایک بار چارج کیے جانے کے بعد کئی دن بلکہ ایک ہفتے تک چل سکے؟ چین کی ایک کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کر لی ہے جو اس صلاحیت کی حامل ہے۔

ڈوجی (Doogee) کا ایس 80 نامی اسمارٹ فون اس وقت دنیا کی طاقتور ترین بیٹری والی ڈیوائس ہے۔

اس فون کے ساتھ 10080 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ آج کل بیشتر فونز 3 ہزار سے 4 ہزار ایم اے ایچ سے زیادہ بیٹری نہیں رکھتے، بلکہ اس چینی موبائل کی بیٹری ٹیبلیٹس کی بیٹری سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون سے لگاتار 76 گھنٹے ویڈیو ، 136 گھنٹے تک بات کی جاسکتی ہے جبکہ اسٹینڈ بائی میں یہ 1308 گھنٹے یا لگ بھگ 55 دن تک کام کرسکتا ہے۔

عام استعمال کی صورت میں بھی یہ فون 10 دن سے زیادہ چل سکتا ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 23 پراسیسر، اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم، یو ایس بی سی پورٹ، وائرلیس چارجنگ، اور 6جی بی ریم بھی موجود ہیں۔

یہ درحقیقت ایک سخت جان قسم کا فون ہے جو کہ واٹر پروف، ڈسٹ پروف اور شیٹر پروف باڈی رکھتا ہے، اسے آئی پی 68 / آئی پی 69 کے ریٹنگ دی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ 3 فٹ پانی میں 24 گھنٹے زندہ رہ سکتا ہے۔

مگر چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون 150 گہرے پانی میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔

اس میں واکی ٹاکی جیسا انٹینا دیا گیا ہے جس سے اسے زیادہ بہتر سگنل ملتے ہیں۔

اس فون میں 6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ہے، فرنٹ پر 16 میگا پکسل جبکہ بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہے جن کا رزلٹ کافی مناسب ہے۔

تاہم اس کا وزن کافی زیادہ ہے اور پیچھے خاص قسم کے کور کی وجہ سے یہ کافی بڑا بھی لگتا ہے۔

اس فون کی قیمت 380 ڈالرز (لگ بھگ 53 ہزار پاکستانی روپے) کے لگ بھگ ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.