نئے ایپل آئی فون نے لگتا ہے کمپنی کو مشکل میں ڈال دیا
فون کے اوپر یہ کٹ آﺅٹ ایپل کو جدید کیمرے کے استعمال میں مدد دیتا ہے جو کہ چہرے کی شناخت کرنے والے سنسر کے لیے ضروری ہے جبکہ فون کے ایجز بھی کم ہوتے ہیں۔
مگر ایپل کی حالیہ مارکیٹنگ تصاویر نے لگتا ہے کہ اس کمپنی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
درحقیقت ایپل نے ان فونز کی تصاویر میں نوچ کو اسکرین میں گم کردیا ہے کیونکہ فونز کو تاریک پس منظر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
اور اب ایک خاتون نے اس تصاویر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ایپل کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
جمعے کو کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں خاتون کورٹنی ڈیوس کے وکلا نے ایپل پر دعویٰ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کمپنی کی ان تصاویر کی وجہ سے خاتون کو لگتا کہ آئی فون ایکس ایس میکس میں نوچ نہیں اور انہوں نے پری آرڈر پر اسے بک کرادیا۔
دعویٰ میں کہا گیا ' ان تصاویر سے لوگوں کو یہ تاثر ملتا ہے کہ یہاں نوچ نہیں بلکہ اسکرین ہے اور مجھے یہ ماننے پر مجبور کردیا کہ اس کے ٹاپ پر کوئی نوچ نہیں'۔
اس دعویٰ کا فیصلہ ہونے میں تو کئی برس لگ سکتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ عدالت اسے سنجیدہ نہ لے۔
مگر یہ پہلی بار ہے کہ مارکیٹنگ تصاویر کو کسی قانونی مقدمے کی بنیاد بنایا گیا ہے۔
ایپل نے فی الحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!