کوشش ہے ایشیا کپ کا ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں کریں، احسان مانی - vid4live

Header Ads

کوشش ہے ایشیا کپ کا ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں کریں، احسان مانی

 کوشش ہے ایشیا کپ کا ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں کریں، احسان مانی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی کا کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ 2020 کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کا ہی حق تھا، بھارت نے میزبانی پاکستان کو دینے کی مکمل حمایت کی، بھارتی میڈیا میں آنے والی خبریں پتہ نہیں کس بنیاد پر سامنے آرہی ہیں۔

احسان مانی نے مزید کہا کہ بھارت نے ایونٹ کے وینیو منتخب کرنے کا اختیار پاکستان کو دینے کی بھی حمایت کی ہے، کوشش ہے ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں کریں، وینیو کے فیصلے کا اختیار پاکستان کے پاس ہے۔

گزشتہ دنوں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا البتہ میچز کہاں کہاں ہوں گے اس کا فیصلہ ایونٹ سے کچھ عرصہ پہلے کیا جائے گا۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر 2020 میں منعقد کیا جائے گا اور اس بار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اور ایک ٹورنامنٹ 50 اوور اور اگلا 20 اوورز کے فارمیٹ کے تحت کھیلا جاتا ہے۔

رواں برس ستمبر میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 50 اوورز کے فارمیٹ کے تحت متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے بھارت میں ہونا تھا تاہم بھارت نے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کردیا تھا۔

اس کے بعد اپریل 2018 میں پاکستان نے بھارت میں جا کر کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دے گئی تھی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.