ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پانچویں نمبر پر براجمان
ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں، ٹاپ 20 میں شامل دوسرے پاکستانی فخرزمان کا 12 ویں نمبر بھی محفوظ ہے۔
امام الحق 26 ویں درجے پر ہیں۔ بولرز میں حسن علی 13 ویں نمبر پر ہیں، ایک درجہ تنزلی کے بعد شاداب خان 25 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن بھی فی الحال محفوظ رہی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!