سفراء مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اجاگر کریں، دنیا کی ترجیحات میں کشمیر نہیں: وزیر خارجہ

دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے چودہ نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ دو ہزار سولہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے شدت پکڑ لی اور پوری دنیا کی توجہ اس ظلم و بربریت کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کیونکہ بھارتی فوج کا ایک ہی مقصد واضح ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام کیا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ فروری کو کشمیر کے حوالے سے لندن میں عالمی کانفرنس کی تجویز ہے۔ کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں ایک مؤقف رکھتی ہیں اور تمام جماعتیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیرمیں ظلم و ستم کے خلاف نکلیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی حالیہ صورتحال پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری، ہیومن رائٹس کمیشن اور اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خطوط لکھے ہیں۔انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!