قوم انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم کرے: صدر مملکت - vid4live

Header Ads

قوم انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم کرے: صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم کرے۔

صدر عارف علوی نے سانحہ اے پی ایس شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم عہد کرے انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قسم کی قربانی دے گی، سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے۔

صدر عارف علوی نے یوم شہدا اے پی ایس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی معترف ہے، قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.