چیف جسٹس کیخلاف انٹرویو: فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد - vid4live

Header Ads

چیف جسٹس کیخلاف انٹرویو: فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد

فیصل رضا عابدی
چیف جسٹس پاکستان کے خلاف شرانگیز انٹرویو کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کردی۔

چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ویب چینل کو شرانگیز انٹرویو دینے کے معاملے پر اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی میں سماعت ہوئی اور اس سلسلے میں فیصل رضا عابدی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

فیصل رضا عابدی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان مؤکل کی طبیعت ناساز ہے لہٰذا انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔

وکیل کی استدعا پر عدالت نے فیصل رضا عابدی کا دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی کو 10 اکتوبر کو اسلام آباد سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد واپس جارہے تھے۔

فیصل رضا عابدی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں پولیس افسر کی مدعیت میں اس کی شہرت کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج ہے اور اسی مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.