اس معمولی پڑیا کے فوائد  ؟ - vid4live

Header Ads

 اس معمولی پڑیا کے فوائد  ؟

 اس معمولی پڑیا کے فوائد  ؟
یہ چیزوں کو نمی سے محفوظ رکھنے والی پڑیا (سلیکا بیگ) دواﺅں، جوتوں یا دیگر اشیاءکے ڈبوں کے اندر ملتی ہے جس کو اکثر افراد بیکار سمجھ کر کوڑے میں پھینک دیتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سلیکا بیگ کتنا فائدہ مند ہے؟

درحقیقت ان بیگز کے اندر سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانے سے موجود ہوتے ہیں جو اپنے ارگرد موجود کسی بھی چیز کو خشک کردیتے ہیں۔

یہ دانے زہریلے تو نہیں ہوتے مگر ان کو کھانا نقصان دہ ہوتا ہے لہذا بچوں سے دور رکھنا تو ضروری ہے تاہم اس کو دیگر مقاصد کے لیے ضرور استعمال کیا جاسکتا ہے جن کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

موبائل فون کو پانی سے نقصان پہنچا ہے؟

یہ پانی میں گر جانے والے موبائل فونز کو بھی بچانے میں مدد دے سکتے ہیں اور اس حوالے سے یہ بیگز چاول سے زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں۔

اگر آپ کا فون گیلا ہوجائے تو اسے ان بیگز سے بھرے جار میں ڈال دیں تو اس کے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

نمی سے نمک یا چینی جڑ گئی ہے؟

اگر اس مسئلے کا سامنا ہے تو ایک سلیکا بیگ نمی سے متاثر چینی یا نمک کو برتن میں ڈال کر رکھ دیں، جو کچھ دیر میں نمی کو نچوڑ کر اس مسئلے کو حل کردے گا.

آرائشی سامان کا تحفظ

اگر تو آپ کے پاس سجاوٹ یا آرائش کا سامان ہے جو کسی خاص موقع پر ہی استعمال ہوتا ہے تو اسے بیگ میں رکھنے کے بعد اس کے ساتھ ایک یا 2 سلیکا بیگ رکھ دیں، وہ نمی سے محفوظ رہیں گے۔

سفری بیگ میں بو پیدا نہ ہونے دیں

ان کو اپنے سفری بیگز کے اندر ڈال دیں تو یہ بیکٹریا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کسی بری بو کو بھی دور کردیتے ہیں۔

پرانی تصاویر کو محفوظ کریں

اس کا ایک اور فائدہ پرانی تصاویر کو محفوظ کرنا ہے، اکثر تصاویر وقت کے ساتھ خراب ہونے لگتی ہیں تاہم کچھ سلیکا بیگز پرانی تصاویر کے ڈبے میں رکھ دیں تو وہ انہیں تنزلی یا خراب ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

ونڈ اسکرین کو دھندلا ہونے سے بچائیں

موسم سرما میں اکثر دھند کی وجہ سے ونڈ اسکرین دھندلا جاتی ہے، آپ ونڈ اسکرین کے ساتھ ان بیگز کو رکھ کر آپ اس پر دھند جمنے سے روک سکتے ہیں۔

ریزر بلیڈ کی زندگی بڑھائے

یہ بیگز ریزر بلیڈ کی زندگی بھی بڑھاتے ہیں بس ریزر کو کچھ بیگز کے ساتھ کسی ڈبے میں رکھ دیں تو وہ بلیڈ میں موجود نمی کو چوس لیتے ہیں۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.