ہمیں آگے جانا ہے،آئی ایس پی آر کا شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے نغمے ’ہمیں آگے ہی جانا ہے‘ کو عمران رضا نے تحریر کیا ہے جس کے موسیقار صابر علی بگا ہیں اور اس گیت کو ننھے گلوکار زائر علی بگا نے گایا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا خصوصی نغمے کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ہم ایک پرعزم قوم ہیں اور ہمارے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومیں جدوجہد اور یقین محکم سے کامیاب ہوتی ہیں، ہم متحد اور کامیاب ہوں گے اور امن خوشحالی کے اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔
{youtube}https://youtu.be/e3s_LaoWbTc{/youtube}
No comments
Thnak For FeedBack!!!