ہسپانوی شہری غیر انسانی حرکت کرنے پر گرفتار
اسپین کے دارالحکومت میں پولیس نے دو روز قبل چھاپہ مار کر کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے‘ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی 92 سالہ والدہ کا جسد خاکی ایک سال سے گھر میں رکھا ہوا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ میڈرڈ کے 62 سالہ رہائشی نے کئی ماہ قبل فوت ہونے والی اپنی والدہ کی میت فلیٹ میں چھپا رکھی ہے اور اس کا سبب ’پنشن‘ کا حصول بتایا گیا ہے۔
ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کے پڑوسی نے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کرکے اطلاع دی تھی کہ پڑوس والے فلیٹ سے شدید بو آرہی ہے جس پر پولیس نے 62 سالہ ہسپانوی شہری کے گھر چھاپہ مار کر لاش برآمد کی جو کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی والدہ کا انتقال کئی ماہ قبل 92 برس کی عمر میں ہوا تھا لیکن مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے جسد خاکی کو فلیٹ میں چُھپایا ہوا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی والدہ کا انتقال کئی ماہ قبل 92 برس کی عمر میں ہوا تھا لیکن مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے جسد خاکی کو فلیٹ میں چُھپایا ہوا تھا۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے 62 سالہ شہری کو دھوکا دہی کے الزام میں حراست میں لیا ہے کیوں کہ اس نے اپنے والدہ کی موت کی اطلاع نہیں دی اور ان کی پینشن وصول کرتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ کئی ماہ اسی فلیٹ میں گزار دئیے جو تقریباً ایک سال کا عرصہ بنتا ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!