پیپلزپارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہونے والا ہے، فردوس شمیم

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے سندھ میں قبل ازوقت انتخابات کا اشارہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہونے والا ہے۔ انہیں سندھ کے بجائے پنجاب کی جیلوں میں رکھا جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ گرفتار رہنماؤں کے کمروں سے شہد اور زیتون برآمد ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب عوام کا تیل نکالا جارہا ہے۔
فردوسں شمیم نقوی نے کہا کہ ہم گورنمنٹ بوائے اسکول کو ماڈل اسکول بنانا چاہتے ہیں، ہمیں روک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول پرنسپل اور وائس پرنسپل کو تبدیل کردیا گیا۔ حکومت سندھ کی تعلیم دشمنی کھل کر سامنے آگئی۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روکا جاسکتا۔
فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ گیارہ سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے تعلیم صحت اور ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ بجٹ کہاں جاتا ہے؟ کوئی جواب دینے والا نہیں ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!