بلڈ پریشر کو بڑھنے کا موقع نہ دیجیے - vid4live

Header Ads

بلڈ پریشر کو بڑھنے کا موقع نہ دیجیے

بلڈ پریشر کو بڑھنے کا موقع نہ دیجیے
ایشیا میں دل کی بیماریوں کی عام وجہ ہائی بلڈ پریشر ہے لیکن اس کے بارے میں بہت کم افراد کو معلوم ہے یا بالکل نہیں معلوم ۔

ملائشین نیشنل ہیلتھ کے 1996 کے ایک جائزے کے مطابق ملائشیا کے 33 فی صد افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں مگر بہت کم افراد کو معلوم ہے کہ انھیں یہ عارضہ لاحق ہے۔

صرف ہائی بلڈ پریشر سے کوئی ہلاک نہیں ہوتا لیکن جب اس کی نوعیت پیچیدہ ہو جاتی ہے تو ہم موت سے نزدیک تر ہو جاتے ہیں ہمیں حملہ قلب یا فالج کا خطرہ ہو جاتاہے یا پھر گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

یہ اس وقت ہوتا ہے جب دل مقدار سے زیادہ خون شریانوں میں پمپ کرنا شروع کر دیتا ہے یا جب شریانوں میں خون کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہونے لگتی ہے ڈاکٹر فلپ چُوا کہتے ہیں کہ جب بلڈ پریشر کہتے ہیں۔

فلپائن میں اس وقت ایک کروڑ افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں۔

سنگاپور کے جنرل اسپتال کے ڈاکٹر گوہ پنک پنگ کہتے ہیں کہ مریضوں کی ایک بڑی تعداد ہائی بلڈ پریشر سے ناواقف ہوتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں جسم کے کسی ایک پہلو میں کم زوری محسوس ہوتی ہے بینائی کم زور ہو جاتی ہے سینے میں تکلیف ہوتی ہے یا سانس لیتے وقت سینے میں کھچاوٴ پیدا ہو جاتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کا پتا عموماََ اس وقت چلتا ہے جب مریض کسی اور مرض کے بارے میں معالج سے رجوع کرتا ہے ۔معالج جب اتفاق سے اس کا بلڈ پریشر چیک کرتا ہے بیماری کا پتا چل جاتا ہے۔

یہ خاندانی بیماری ہے اس لئے کہ خاندان کا طرز زندگی غیر صحت مندانہ ہوتا ہے جس میں تمباکو نوشی حد سے زیادہ کافی پینا یا نمک زیادہ کھانا شامل ہیں۔

بلڈ پریشر کو پابندی سے چیک کراتے رہیں پابندی سے دوائیں کھاتے رہیں اور طرز زندگی کو تبدیل کریں۔ جب بلڈ پریشر نارمل ہوجائے تب بھی دوائیں کھاتے رہیں۔

درج بالا علامتوں میں سے کوئی ایک بھی آپ کو پریشان کر رہی ہو تو اپنے معالج سے فوراََ رجوع کریں۔

اپنا بلڈ پریشر ضرور پابندی سے چیک کرواتے رہیں اس میں غفلت نہ برتیں ورنہ پیچیدگی کی صورت میں یہ آپ کی جان بھی لے سکتا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.