میرا کو ایک اور مشکل کا سامنا - vid4live

Header Ads

میرا کو ایک اور مشکل کا سامنا

میرا کو ایک اور مشکل کا سامنا
کارہ میرا کا اے ٹی ایم کارڈ مبینہ طور پر چوری ہوگیا، اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ اکاونٹ سے چارلاکھ روپے نکلوالئے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اداکارہ میرا کے بینک اکائونٹ سے چار لاکھ روپے غائب ہو گئے، میرا کے مطابق ان کا اے ٹی ایم کارڈ بارہ دسمبر کو چرایا گیا، واردات دبئی سے لاہور واپس آنے پر ہوئی ۔

اداکارہ نے اے ٹی ایم کارڈ کی چوری کا مقدمہ درج کرا دیا ، لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا کہ وہ ٹی ٹین لیگ کے لیے دبئی گئی ہوئی تھیں۔

دبئی واپس آ کر انہوں نے بینک سے پیسے نکلوانے کی کوشش کی تو اکائونٹ میں پیسے نہیں تھے، انہیں پیسے نکلوائے جانے کا میسج آیا نہ ہی ای میل آئی ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی نے اس کا اے ٹی ایم کارڈ چوری کر کے پیسے نکلوا لیے ہیں، پولیس کارروائی کر کے ان کی رقم برآمد کرائے ۔

اداکارہ چار دن تو خاموش رہیں لیکن پانچویں دن چار لاکھ روپے چوری ہونے کا دعویٰ کردیا اداکارہ کہتی ہیں کہ بہت جلد اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گی ۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.