ملٹری کورٹس کی کارگردگی سے متعلق تفصیلات جاری

آج صبح آرمی چیف کی جانب سے پندرہ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سنائی جانیوالی سزائے موت کی توثیق کے بعد آئی ایس پی آر نے فوجی عدالتوں کی اب تک کی کارگردگی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
جس کے مطابق آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحہ کے بعد قائم کی گئیں فوجی عدالتوں کو اب تک وفاقی حکومت کی جانب سے 717 مقدمات بھیجے گئے۔ ان مقدمات میں سے فائنل ہونیوالے 546 مقدمات میں 310 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ 234کو مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سزائے موت کے 310میں سے 56 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ باقی دہشتگردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد قانونی عمل کے باعث زیر التوا ہے۔چار سال قبل آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 5 دہشتگردوں کو بھہی پھانسی دی جا چکی ہے۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو بھی سزائیں دی جاچکی ہیں۔
اسی طرح معروف قوال امجد صابری کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو بھی فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک فوجی عدالتوں سے دو ملزمان بری بھی کیے گئے ہیں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!