تشدد اور قتل و غارت نہیں صرف مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیرحل ہوگا: وزیراعظم - vid4live

Header Ads

تشدد اور قتل و غارت نہیں صرف مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیرحل ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور قتل وغارت نہیں صرف مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیرحل ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے حالیہ مظالم اور بربریت ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت پرشدیدمذمت کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر آواز اٹھائیں گے اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کریں گے کہ وادی میں حق خودارادیت کے وعدے کو پورا کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں ہے، قتل و غارت اور تشدد میں نہیں، جب کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.