امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات، 71 ہلاک و زخمی
امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم اکہتر افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں اکیس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوئے ہیں۔
گن وائیلنس آرکائیوں کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے یہ واقعات ریاست ٹیکساس، اوہائیو، ایلینوائے، شمالی کیرولائنا اور فلوریڈا میں پیش آئے۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار لوگ ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ کی کوئی بھی حکومت ملک میں اسلحہ پر قابو پانے کے لیے قانون سازی نہیں کر پاتی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!