ہٹاچی کا’’ اے بی بی‘‘ پاور گرڈ بزنس 10 ارب ڈالر میں فیصلہ - vid4live

Header Ads

ہٹاچی کا’’ اے بی بی‘‘ پاور گرڈ بزنس 10 ارب ڈالر میں فیصلہ

ہٹاچی کا’’ اے بی بی‘‘ پاور گرڈ بزنس 10 ارب ڈالر میں فیصلہ
جاپانی کمپنی ہٹاچی نے سویڈن کی ٹیکنالوجی کمپنی’’ اے بی بی‘‘ کے پاور گرڈ یونٹ کو 10 ارب ڈالر سے زائد میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہٹاچی کے مطابق اے بی بی سے طے پانے والے سودے کے تحت ہٹاچی اے بی بی کا پاور گرڈ بزنس 50 فیصد سٹیک کی خریداری سے شروع کرے گی جس کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے جبکہ سودا ایک سال میں مکمل ہو گا۔

اس سودے سے ہٹاچی کی پاور گرڈ انڈسٹری میں عالمی سطح پر موجودگی میں اضافہ ہو گا جبکہ اے بی بی روبوٹ سازی اورآٹومیشن کی جانب اپنی تمام تر وجہ مبذول کر سکے گی۔

ماہرین کے مطابق اے بی بی کے پاور گرڈ بزنس کی مارکیٹ ویلیو 10 سے 12 ارب ڈالر ہے۔

اس یونٹ کے ملازمین کی تعداد 36 ہزار ہے اور گذشتہ سال اس بزنس کی سیل 10.4 بلین ڈالر رہی تھی ۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.