دس سالہ امل کی کی ہلاکت چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا - vid4live

Header Ads

دس سالہ امل کی کی ہلاکت چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

دس سالہ امل کی کی ہلاکت چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں ڈکیتی کے دوران 10 سالہ بچی امل کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے معاملے کی سماعت کے لیے 25 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

خیال رہے میڈیا نے گزشتہ روز امل کی ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال اور ایمبولینس سروس کی غفلت اور لا پرواہی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.