صدرعارف علوی کی پولیس مقابلے میں جاں بحق امل کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت - vid4live

Header Ads

صدرعارف علوی کی پولیس مقابلے میں جاں بحق امل کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت

صدرعارف علوی کی پولیس مقابلے میں جاں بحق امل کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج گزشتہ ماہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی 10 سالہ بچی امل عمر کے گھر ڈیفنس خیابان بخاری گئے، فاتحہ خوانی کی اور مقتول بچی کے والدین سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے بچی کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے اور جلد از جلد تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

امل کے والدین نے صدر مملکت پاکستان عارف علوی کا گھر آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔

رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ امل کی موت پولیس اہلکار کی گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی، اس واقعے کا چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی نوٹس لے رکھا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.