سابق وزیراعظم آج لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے - vid4live

Header Ads

سابق وزیراعظم آج لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے

سابق وزیراعظم آج لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم جاتی امرا میں آج لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں سابق وزیراعظم آج لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے جبکہ کارکنان سے ملاقات دو دن بعد رکھی گئی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دوسری جانب نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہرکارکن جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں اور نوازشریف کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں جبکہ جاتی امرا میں کارکنوں کو داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.