پاک بھارت ٹاکرا؛ وزیراعظم عمران خان کی دبئی اسٹیڈیم آمد متوقع
وزیراعظم عمران خان کی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے کل دبئی اسٹیڈیم میں آمد متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، سفارتی ذرائع کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کل دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں جا کر دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے آمنے سامنے ہوں گی، بھارت کے مستقل کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کو اس مقابلے میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!