برطانوی وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ ان کا ملک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پاکستان کی مدد اور مکمل تعاون کا خواہاں ہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار منگ کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات میں کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ساجد جاوید نے سردار عثمان بردار کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ ترقی وخوشحالی کے سفر میں مضبوط شراکت دار ہیں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!