نیا بلدیاتی نظام عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب - vid4live

Header Ads

نیا بلدیاتی نظام عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

 وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اورخواہشات کے عین مطابق ہوگا۔ بلدیاتی نمائندوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا۔

لاہور میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے نیا نظام اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ نئے نظام میں شفافیت کوہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھیں گے۔

ایسا نظام وضع کیا جارہا ہے جس سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر ہی حل ہوجائیں۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نیا نظام موجودہ اسٹیٹس کو ختم کرے گا۔ بلدیاتی نظام عوام کا نظام ہوگا اوروہی اس میں بااختیار ہوں گے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.