کراچی میں آج سے چار دن تک شدید گرمی کی پیش گوئی - vid4live

Header Ads

کراچی میں آج سے چار دن تک شدید گرمی کی پیش گوئی

کراچی میں آج سے چار دن تک شدید گرمی کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے چار دن تک خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث شدید گرمی کی لہر شہر قائد کو لپیٹ میں لے لے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 22 سے 26 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی بڑھنےکی وجہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ ہے، درجہ حرارت میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونےکی وجہ سے ہوگا۔

پیشنگوئی کےمطابق کراچی میں ہفتے اور اتوار کو پارہ 38 ڈگری کو چھوسکتا ہے البتہ 26 ستمبر کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.