مانسہرہ: سکول میں جھنڈا لہرانے کے دوران کرنٹ لگنے سے ٹیچر اور 3 طلبا جاں بحق
مانسہرہ میں کرنٹ لگنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور تین طالب علم جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے تحصیل بالا کوٹ کے علاقہ کیوائی میں پرائیویٹ اسکول میں جھنڈا لہرانے کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ٹیچر اور تین طالب علم شامل ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق استاد اور طلبا اسمبلی کے دوران لوہے کے پائپ پر پرچم لہرانے کی کوشش کر رہے تھے کہ کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور تین طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!