پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی اور پاکستان میں جو بھی برسراقتدار آئے گا سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا میں کوئی تنازع نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کو کمزور کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور دیگر ملکوں کے تنازعات سے پاکستان پہلے ہی بہت متاثر ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اور مفاہمت میں کردار ادا کرنا چاہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کا بہت احترام کرتے ہیں، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!