اسلام آباد: یوم عاشور کے مرکزی جلوس کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

اسلام آباد انتظامیہ نے نو اور دس محرم کو جلوس کے راستوں کے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی سفارش کردی ہے۔
نومحرم کامرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری سیکٹرجی سکس ٹوسے برآمد ہوگا جس میں اسلام آباد سمیت راولپنڈی ڈویژن سے ہزاروں عزادارشریک ہونگے۔
ایس ایس پی آپریشنزنجیب الرحمن بگوی کاکہناہے کہ اسلام آبادپولیس نے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، جلوس کی حفاظت اورپولیس کی معاونت کیلئے ایف سی اوررینجزر کے دستے تعینات کردیئے گئے۔
ایس ایس پی آپریشنزنے مزیدبتایا کہ جلوس کے راستوں کی خفیہ کیمروں سے نگرانی کی جائیگی جبکہ سیف سٹی منصوبے کے کیمروں سے بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیاہے۔ ان کا کہنا تھا موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے، علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی،اس دوران موبائل فون سروس معطل رکھنے کی تجویززیرغورہے۔
جلوس کے منتظمین کی جانب سے بھی سیکیورٹی کیلئے رضاکارتعینات کئے گئے ہیں۔جلوس کے راستوں کے اطراف میں کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں۔ ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!